حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی


ویب ڈیسک November 15, 2022
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں کیا جارہا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک نے سود کے خاتمے کے خلاف جو اپیلیں جمع کروائی تھیں، انہیں واپس لیں گے۔

حکومتی اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں