عمر فاروق کو گھڑی فروخت کی نہ اس شخص کا عمران خان سے کوئی تعلق ہے فواد چوہدری

فیصل واؤڈا نے عمر فاروق کے ساتھ تصویر شیئر کردی، ملاقات وزیراعظم ہاؤس کی ہدایت پر ہوئی اور وزیر بھی موجود تھے، دعویٰ

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے دبئی کے تاجر عمر فاروق ظہیر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی وزیر اعظم کو تحفے میں نہیں دی گئی۔

دبئی کے تاجر کے دعوے پر فواد چوہدری نے کہا کہ تاجرعمرفاروق کوگھڑی فروخت نہیں کی گئی،نہ ہی اس شخص کا عمران خان سے کوئی تعلق ہے، پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی وزیراعظم کو تحفہ میں نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمرفاروق نے بتایا اس گھڑی کی قیمت پانچ ملین ڈالر ہے،لیکن میں نےدو ملین ڈالر میں خریدی، عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی، یہ گھڑی عمران خان کے ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف جب کچھ نہ ملا تو توشہ خانہ کا کیس بنادیا گیا۔


دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واؤڈا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر عمر فاروق کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تاجر عمر فاروق سے ملاقات میری وزارت کے دفتر میں وزیراعظم ہاؤس کی ہدایت پر ہوئی تھی۔
Load Next Story