دنیا کی آبادی 8ارب ہو گئی پاکستانیوں کی اوسط عمرمیں کمی
7 ارب سے8ارب ہونے میں 12برس لگے، آبادی کے لحاظ سے چین پہلے،بھارت دوسرے نمبرپر
دنیا کی آبادی گزشتہ روز8ارب تک پہنچ گئی جب کہ پاکستانیوں کی اوسط عمرمیں کمی ہوئی۔
اقوام متحدہ کی عالمی یوم آبادی کی مناسبت سے سالانہ آبادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030میں دنیا کی آبادی بڑھ کر ساڑھے 8ارب، 2050 میں 9.7ارب اور 2100میں 10.4ارب ہو جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی آبادی کو7 ارب سے بڑھ کر 8ارب ہونے میں 12برس لگے اور اس کے9ارب پہنچنے میں تقریباً 15برس لگیں گے یعنی 2037تک دنیا کی آبادی 9ارب ہو گی، رپورٹ کے مطابق2022 میں دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے 2 ممالک ایشیا کے تھے۔
رپورٹ کے مطابق 2022 میں 1426ملین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک جبکہ بھارت کی آبادی 1412ملین تھی پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے مطابق ملک میں شہریوں کی اوسط عمر میں کمی ہوئی ہے۔
پاکستان آبادیاتی سروے 2020کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، آبادیاتی سروے 2020کے مطابق ملک میں شہریوں کی اوسط عمر65.4 سال سے کم ہوکر 65سال ہوگئی۔