وفاق سے مالی وسائل کا حصول کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جانیکا فیصلہ

ضم اضلاع کیلیے 30 ارب، بجلی منافع کے 61 ارب، این ایف سی کے 28 ارب نہیں دیے گئے، الگ الگ 3 رٹ پٹیشنز دائر کی جائیں گی

محکمہ خزانہ اوراے جی کی مشاورت مکمل،مرکز جان بوجھ کر صوبے کو مالی مشکلات سے دوچار کررہا ہے،اپنا حق حاصل کرینگے، جھگڑا ۔ فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے مرکزسے مالی وسائل کے حصول کیلیے کیس تیار کرلیا تاہم جلد سپریم کورٹ میں 3الگ، الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔


خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مرکز سے 120 ارب روپے کے مالی وسائل کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلیے محکمہ خزانہ اور ایڈووکیٹ جنرل کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی ہے جس کے تحت ضم اضلاع کے لیے مرکز کی جانب سے 30 ارب روپے کی عدم فراہمی، بجلی منافع کی مد میں 61 ارب اور این ایف سی کی مد میں 28 ارب کی عدم فراہمی پر تین الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ ایڈوکیٹ جنرل سے مشاورت مکمل ہوچکی ،کیس تیار ہے، جلد سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے، مرکز جان بوجھ کر صوبہ کو مالی مشکلات سے دوچار کررہا ہے، اپنا حق ہر صورت حاصل کرینگے۔
Load Next Story