فلسطینی صحافی شیریں ابوعاقلہ کا قتلاسرائیل کا تحقیقات میں تعاون سے انکار

امریکی ایف بی آئی کا شیریں کے قتل کی تحقیقات ایک غلطی ہے، اسرائیلی وزیردفاع


ویب ڈیسک November 16, 2022
شیریں ابوعاقلہ کو اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا:فوٹو:فائل

اسرائیل نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات میں امریکا سے تعاون کرنے سےانکار کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گانتس نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات شروع کرنا غلطی ہے۔ اسرائیل تحقیقات میں امریکا سے تعاون نہیں کرے گا۔ امریکی محکمۂ انصاف نے اسرائیلی وزارت انصاف کو مطلع کیا ہے کہ ایف بی آئی نے شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے۔

شیریں ابو عاقلہ کو رواں سال مئی میں اسرائیلی فوجیوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جب وہ مغربی کنارے میں فلسطینی مہاجرکیمپ پراسرائیلی فورسز کے چھاپے کی کوریج کررہی تھیں۔ شیریں ابو عاقلہ نے واقعہ کے وقت پریس کی جیکٹ بھی پہن رکھی تھی لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوجیوں نے انہیں براہ راست نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں