لاہور ضلعی انتظامیہ نے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی

چاول کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک November 16, 2022
9 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے (فوٹو فائل)

ضلعی انتظامیہ نے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جب کہ 9 کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ صرف چاول کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اشیائے خور و نوش کی نئی قیمتوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا باریک 15 روپے، دال چنا موٹی 20 روپے، دال مسور امپورٹڈ کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں دال ماش دھلی ہوئی 20 روپے، دال ماش بغیر دھلی 15 روپے اور دال مونگ میں 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ کالا چنا موٹا 20 روپے، کالا چنا باریک 20 روپے اور بیسن کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

بیف، مٹن، دہی، دودھ، نان، روٹی، خیمری روٹی، سفید چنا اور دال مسور کی قیمتوں کو پرانی لسٹ کے مطابق برقرار رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اشیائے ضروریہ میں صرف چاول کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔چاول باسمتی سپر کی نئی قیمت 250، دال چنا باریک 200، دال چنا اسپیشل 210 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور محمد علی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دال مسور موٹی امپورٹڈ کی قیمت 225، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ 335، دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ کی قیمت 315 روپے مقرر کی گئی ہے۔مونگ کی دال چھلکے والی کی قیمت 220، کالا چنا موٹا لوکل 190، کالا چنا باریک لوکل کی قیمت 180 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سفید چنا امپورٹڈ کی قیمت 280، بیسن 210، دودھ 135، دہی کی قیمت 160 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹن کی قیمت 1500، بیف کی قیمت 700 روپے جب کہ روٹی کی قیمت 14 اور سادہ نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |