آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کی درخواست خارج

سنیارٹی والا معاملہ انتہائی اہم ہے، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے، لاہور ہائیکورٹ


ویب ڈیسک November 16, 2022
سنیارٹی والا معاملہ انتہائی اہم ہے، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔

ہائیکورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔

جسٹس فیصل زمان نے ریمارکس دیے کہ سنیارٹی والا معاملہ انتہائی اہم ہے، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے، سپریم کورٹ کا فل کورٹ آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کے لیے کیس سن سکتا ہے۔

درخواست گزار نے وفاقی حکومت، سنٹرل سیکرٹری لاء اور اعتزاز احسن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ آرمی چیف 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، نئے آرمی چیف کی تقرری کا روایتی طریقہ کار غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری قانون کے مطابق کرنے کی پابند ہے، وزارت دفاع کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سے آرمی چیف مقرر کرنے کا اختیار وزیراعظم کو ہے، لاہور ہائیکورٹ سینئر ترین فوجی افسر کونیا آرمی چیف مقرر کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں