بھارت میں ایک شخص نے اپنی دوست کا گلا کاٹ کر ویڈیو سوشل میڈیا پرڈال دی

قاتل نے ویڈیو کے ساتھ ’بے وفائی نہیں کرنے کا‘ کا پیغام بھی لکھا


ویب ڈیسک November 16, 2022
ملزم نے بے وفائی کو قتل کی وجہ قرار دیا:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں ایک شخص نے اپنی دوست کا گلا کاٹ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنےوالے شخص ابھیجیت پٹید نے اپنی دوست شلپا جھاریا کو قتل کیا اور گلا کٹی لاش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ابھیجیت نے ویڈیو کے ساتھ ' بے وفائی نہیں کرنےکا ' اور'بابوجنت میں پھرملیں گے' کا پیغام بھی لکھا۔ پولیس ابھیجیت کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: لڑکے نے گرل فرینڈ کی لاش کے35 ٹکڑے کردئیے

ملزم نے ایک ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ شلپا جھاریا کے اس کے بزنس پارٹنر جتیندر کمار اور اس کے ساتھ تعلقات تھے۔ شلپا نے جتیندر سے 12 لاکھ روپے ادھار لیے اور جبل پور فرار ہو گئی۔ جتیندر کی ہدایت تھی کہ لڑکی کو قتل کرنا ہے۔

چند روز قبل بھی بھارت میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرے لاش کے 35 ٹکڑے کردئیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں