لانگ مارچ میں راستوں کی بندشسی پی او راولپنڈی نے غیر مشروط معافی مانگ لی

لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب، وفاقی وزارت داخلہ، وزارت مواصلات اور انٹلیجنس بیورو سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک November 16, 2022
عدالت نے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث راستوں کی بندش کیخلاف کیس میں سی پی او راولپنڈی نے لاہور ہائی کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی وجہ سے راستوں کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران سی پی او راولپنڈی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نا آپ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے سی پی او کا پرائیوٹ اسپتال کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی مسترد کردیا۔

سی پی او راولپنڈی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جبکہ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب، وفاقی وزارت داخلہ، وزارت مواصلات اور انٹلیجنس بیورو سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا بتایا جائے جی ٹی روڈ، موٹر وے اور سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا۔ مستقبل میں موٹروے کی بندش کے بارے میں کیا پلاننگ ہے۔

موٹر پولیس کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ موٹر وے بند ہونے کی رپورٹ حکومت کو دے دی ہے۔ اس پر کارروائی کرنا ہمارا اختیار نہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 نومبرتک ملتوی کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں