بہت ہوگیا نجی ٹی وی اور اس کے ہینڈلرزکیخلاف مقدمہ کروں گا عمران خان

مجھے پربہتان تراشی کے لیے بین الاقوامی مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا، عمران خان


ویب ڈیسک November 16, 2022
نجی ٹی وی اور اینکرکیخلاف پاکستان کے علاوہ یواے ای اوربرطانیہ میں مقدمہ کروں گا، عمران خان:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ نجی ٹی وی اور اس کے اینکرنے اپنے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد اسٹوری چلائی۔



عمران خان کا مزید کہنا تھا نجی ٹی وی ، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہتان تراشی کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی، اس کے میزبان، فراڈئیے اور ہینڈلرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں