گھڑی کس کو بیچی نام بتاؤ مریم نواز کی عمران خان پر کڑی تنقید

چئیرمین پی ٹی آئی تحائف کو بیچنے کی رسیدیں نکالیں، نائب صدر مسلم لیگ ن


ویب ڈیسک November 16, 2022
چئیرمین پی ٹی آئی تحائف کو بیچنے کی رسیدیں نکالیں، نائب صدر مسلم لیگ ن (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے دیئے گئے تحائف کو بیچنے کی رسیدیں نکالیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا توبہ!۔

مریم نواز نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاؤ۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو ملے قیمتی تحائف 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے، تاجر عمر فاروق کا دعویٰ

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے ایک تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد کی جانب سے ملی گھڑی اور دیگر تحائف میں نے 20 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کر کے فرح خان سے خریدے تھے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا کہ سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے 2019 میں گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحائف بیچنے کیلیے رابطہ کیا، عمران خان کو ملے سعودی ولی عہد کے تحائف دبئی میں فرح خان میرے دفتر میں لائیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں