تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

ملزم منشیات فروشی کے کیسز میں ریکارڈ یافتہ ہے، شناخت صفدر عرف کالا کے نام سے ہوئی، پولیس


نعمان شیخ November 16, 2022
فوٹو ایکسپریس

پنجاب کے علاقے نیاز بیگ میں پولیس نے کارروائی کر کے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو منشیات فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجروال میں تھانہ چوکی نیاز بیگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش صفدر عرف کالا کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے موقع پر ہی 1 کلو 80 گرام سے زیادہ چرس برآمد ہوئی۔

چوکی انچارج میاں انیس نے بتایا کہ ملزم منشیات فروشی کے کیسز میں ریکارڈ یافتہ ہے، جس کے خلاف پہلے بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

ایس پی صدر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |