
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف ایڈووکیٹ کامران مرتضی کی دائر درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے کامران مرتضی کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کیلئے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے آئین کے آرٹیکل(3)184 کے تحت درخواست دائر کی تھی جس میں عوامی اہمیت اور بنیادی حقوق کا معاملہ اٹھایا گیا ہے.
درخواست میں کہا گیا تھا عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف آرہا ہے، ریلی کے اسلام آباد پہنچنے پر مسلح تصادم کا خطرہ ہے۔ درخواست میں لانگ مارچ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سپریم کورٹ کو احکامات دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔