گیس بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا

مظاہرین نے قومی شاہراہ کو بھی بند کردیا، مکمل بحالی تک دھرنا دینے کا اعلان


ویب ڈیسک November 16, 2022
فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے نوحصار کے رہائشیوں نے گیس بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نو حصار کے رہائشیوں نے گیس بندش کے خلاف گیس آفس کے سامنے احتجاج کیا اور مرکزی دفتر کے باہر دھرنا دیتے ہوئے احتجاجی کیمپ قائم کردیا۔

مظاہرین نے گیس مکمل بحال ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس غائب ہوگئی اور چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، جب تک گیس بحال نہیں کی جاتی ا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں