آرمی چیف کا دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ کا دورہ

آرمی نے خطاب کے دوران افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا


ویب ڈیسک November 16, 2022
فوٹو فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی ایکسپو سینٹر میں سجی آئیڈیاز 2022 نمائش کا الوداعی دورہ کیا اور افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز کا مشاہدہ کیا اور امختلف شرکاء و مندوبین سے بات چیت کی۔

دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے اور یو اے ای سمیت مختلف دورے کرنے والے مندوبین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں بعد ازاں ملیر گیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آرمی چیف نے افسران اور دستوں سے اپنے الوداعی خطاب کیا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا، انہوں نے حالیہ شدید سیلاب کے دوران لوگوں کی مدد کے لیے فوجیوں کی امدادی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں