پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل دوسری بار گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد

عروج آفتاب کو گزشتہ برس بہترین پرفارمنس اور گلوکارہ پر گریمی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے


ویب ڈیسک November 16, 2022
فوٹو فائل

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کو مسلسل دوسرے سال گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد کرلیا گیا۔

عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے گزشتہ سال گریمی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی اور انہوں نے اب ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

گریمی ایوارڈز کیلیے عروج آفتاب کو ایک بار پھر انوشکا شنر کے گانے 'اُدھرو نا' کیلیے نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد وہ مسلسل دوسری بار گریمی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Arooj Aftab (@aroojaftab)




عروج نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی خبر کا تراشہ شیئر کیا جس میں 2023 کے لیے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا۔

اس اخباری تراشے میں گریمی کی جانب سے عروج آفتاب کو بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کیٹیگری کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر نامزدگی کیلیے رب کا شکر بھی ادا کیا اور بتایا کہ وہ اپنی خوشی کا اظہار الفاظ میں نہیں کرسکتیں۔








View this post on Instagram



A post shared by Arooj Aftab (@aroojaftab)



عروج آفتاب نے اس پوسٹ کے کیپشن میں نوشکا شنکر کے ساتھ خود کو بھی مبارک باد پیش کی۔

گلوکارہ کی اس پوسٹ پر اداکارہ ثروت گیلانی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ 'لڑکی تم آگے بڑھو اور خوب کامیابی حاصل کرو'۔

گریمی ایوارڈ کی تقریب 5 فروری کو لاس اینجلس میں منعقد کی جائے گی۔ فاتحین کا انتخاب تقریباً 13,000 موسیقاروں، پروڈیوسروں اور نغمہ نگاروں کے ذریعے کیا جائے گا جن کا تعلق ریکارڈنگ اکیڈمی سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں