ایران کی مارکیٹ میں فائرنگ سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک

مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کی، پولیس حکام


ویب ڈیسک November 17, 2022
ایران حملے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے، حکام:فوٹو:فائل

ایران کے جنوب مغربی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مغربی شہر ایذہ میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ایک مارکیٹ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

گزشتہ ماہ ایران میں ایک مزار پر حملے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ داعش نے مزار پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں