یورپی یونین سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 11 فیصد کمی

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 1.061ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.193 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک بھیجاگیا تھا۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر)کے دوران یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے.

اسٹیٹ بینک (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں جرمنی،فرانس، نیدرلینڈ، سپین، اٹلی، یونان، سویڈن ، ڈنمارک، آئرلینڈ اور بیلجئم میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.061ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.1فیصد کم ہے.


گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.193ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

اکتوبرمیں یورپی یونین سے ترسیلات زر کا حجم 232.7ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرمیں 259.6ملین ڈالر اور گذشتہ سال اکتوبرمیں 295.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا جاری مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر8.6فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 
Load Next Story