گفتگو لیک ہونے پر چینی صدر کینیڈین وزیراعظم سے ناراض ویڈیو وائرل

کینیڈا میں ہم آزادانہ اور کھلے عام مکالمے پریقین رکھتے ہیں، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو


ویب ڈیسک November 17, 2022
مکالمے کے لیے کوئی اصول اور طریقہ کار بنائیں، چینی صدر کا کینیڈا کے وزیراعظم کو مشورہ:فوٹو:سوشل میڈیا

جی 20 اجلاس کے موقع پرگفتگو لیک ہونے پر چین کے صدر شی جن پنگ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ناراض ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کیمروں کی موجودگی میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بات چیت کررہے ہیں۔

چینی صدرنے کینیڈا کے وزیراعظم سے جی 20 اجلاس کے دوران کی گئی گفتگو لیک ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کی گئی ہماری گفتگو اخبارات کو لیک کردی گئی یہ مناسب بات نہیں۔ گفتگو اس پیرائے میں نہیں کی گئی تھی۔ اگرآپ کی طرف سے ایمان داری کا مظاہرہ کیا جاتا۔



کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں ہم آزادانہ اورکھلے عام مکالمے پر یقین رکھتے ہیں جس پرچین کے صدر نے کہا کہ اس کے لیے کوئی اصول اور طریقہ کار بنائیں۔ چینی صدر شی جن پنگ اس گفتگو کے بعد کینیڈین وزیراعظم سے مصافحہ کرکے چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں