اسلام آباد حوالہ ہنڈی کا ملزم ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار غیر ملکی کرنسی برآمد

کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی میں سعودی اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی، مقدمہ درج، تحقیقات شروع


ویب ڈیسک November 17, 2022
ملزم تفتیشی حکام کو کرنسی رکھنے کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہا

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی ایک کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتارہوگیا، جس کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آبادنے خفیہ اطلاع پر حوالہ ہنڈی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے دوران غیر قانونی کام میں ملوث ایک ملزم محمد زاہد کو بلیو ایریا سے گرفتار کرلیا۔

دوران تلاشی ملزم کی گاڑی سے 23 ہزار 500 سعودی ریال اور 28 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔ ملزم تفتیشی حکام کے سامنے برآمد ہونے والی کرنسی رکھنے کے حوالے سے جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں