کم آمدن طبقے کو مناسب قیمت پر رہائش دینگے اسحاق ڈار

موجودہ آپریشنل ابہام کودور کرنے کیلیے تجاویزپر کام کیا جائے،متعلقہ حکام کو ہدایت


APP/Numainda Express November 17, 2022
موجودہ آپریشنل ابہام کودور کرنے کیلیے تجاویزپر کام کیا جائے،متعلقہ حکام کو ہدایت۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو مناسب قیمتوں پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو مناسب قیمتوں پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں چیئرمین این اے پی ایچ ڈی اے، لیفٹیننٹ جنرل ر انور علی حیدر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل ، فنانس ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ''میرا پاکستان، میرا گھر'' ہاؤسنگ فنانس مارک اپ سبسڈی اسکیم، اس کے مالیاتی خدوخال اور اس میں درپیش آپریشنل، فنکشنل رکاوٹوں اور عوام کو ہاؤسنگ فنانس کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش رفت کے طریقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں موجودہ میرا پاکستان میرا گھر اسکیم میں کچھ ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں