گرین لائن ایکسپریس کو آئندہ ماہ سے بحال کرنے کا فیصلہ

مسافر ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک November 17, 2022
فوٹو : عدیل طیب/ایکسپریس ڈیجیٹل

محکمہ ریلوے نے آئندہ ماہ سے گرین لائن ایکسپریس ٹرین کو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

گرین لائن ایکسپریس اسلام آباد سے براستہ لاہور اور کراچی چلتی ہے۔ ریلوے نے جولائی کے آخر میں سیلاب کے باعث ٹرین آپریشن مکمل بند کر دیا تھا جس کی مرحلہ وار بحالی جاری ہے۔

گزشتہ روز وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے حکام کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے سفری سہو لیات میں جدید بنیادوں پر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا، عوام الناس کے لیے سفر کو مزید محفوظ اور پر کشش بنانے کے لیے تمام مسافر ٹرنیوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔

وزارت ریلوے نے پنڈادانخان سے ملکوال ٹر ین سروس شروع کر نے کے لیے ڈی ایس راولپنڈی کو مطلقَہ ڈپٹی کمشنرز اور علاقے کے اہم شخصیات سے ملاقات کر کے جامع رپوٹ اس ہفتے پیش کر نے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں