شاہدہ منی کا ’’چھکے پہ چھکا‘‘ لاکھوں کی پسند بن گیا

مداحوں کی طرف سے گیت پسند کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، شاہدہ منی


Showbiz Reporter March 29, 2014
مداحوں کی طرف سے گیت پسند کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، شاہدہ منی. فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے گلوکارہ شاہدہ منی کی جانب سے بنائے جانے والے خصوصی گیت ''چھکے پہ چھکا '' کوسوشل ویب سائٹس پر دیکھنے اور پسند کرنیوالوں کی تعداد راتوں رات لاکھوں ہوگئی۔

پاکستان کے علاوہ مڈل ایسٹ، یورپ، امریکا ، کینیڈا سمیت دیگرممالک میں بسنے والے لوگوں نے اس گیت کا وڈیو دیکھااورگائیکی کوبہت پسند کرتے ہوئے اپنی رائے کااظہاربھی کیاہے۔ جو میرے لیے اعزاز سے کم نہیں۔ اس بارے میں صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ کرکٹ پوری قوم کا پسندیدہ کھیل ہے اورہمارے کھلاڑی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔

یہ واحدکھیل ہے جس کوپوری قوم پسند کرتی ہیں اورفتح کے لیے ہرلمحہ دعاگوبھی رہتی ہے۔ بطورپاکستانی اورایک گلوکارہ کے میں نے ایک خصوصی گیت ریکارڈ کیا اورپھر اس کی وڈیو بھی تیارکی۔ اس گیت کوجہاں مختلف پرائیویٹ چینلز سے آن ائیرکیاگیا ہے ، وہیں سوشل ویب سائٹس پراس گیت کوایک رات قبل اپ لوڈ کیاگیاتھا ۔ ایک ہی رات میں اس گیت کودیکھنے اورپسند کرنیوالوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں