ملک میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا 53 کی حالت تشویشناک
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہونے لگی، مثبت کیسز کی شرح 0.66 فی صد ریکارڈ
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا جب کہ 53 متاثرین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
COVID-19 Statistics 17 November 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 8,600
Positive Cases: 57
Positivity %: 0.66%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 53
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار 600 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 57 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.66 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کسی متاثرہ مریض کے جاں بحق ہونے کا اندراج بھی نہیں ہوا۔