ٹی20 ورلڈکپ شرکت کرنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی

آئی سی سی نے رنز اَپ ٹیم کیلئے 8 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام رکھا تھا


Saleem Khaliq November 17, 2022
آئی سی سی نے رنز اَپ ٹیم کیلئے 8 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام رکھا تھا (فوٹو: کرک انفو)

آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا اختتام انگلینڈ کے ورلڈ چیمپیئن بننے کے بعد اختتام پذیر ہوچکا ہے تاہم میگا ایونٹ کے فائنل میں شکست خوردہ پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں کی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 8 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 18 کروڑ 11 لاکھ روپے ملیں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ محمد حسنین اور خوشدل شاہ بغیرکھیلے کروڑپتی بن گئے

اسی طرح پاکستانی ٹیم کو سپر 12 مرحلے میں تین میچز کی جیت کی صورت میں $120,000 ($40,000) ملیں گے، جو تمام کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہوگی جبکہ ایک حصہ ٹیم مینجمنٹ کو دیا جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق ہر کھلاڑی کو تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو بغیر میچ کھیلے بھاری معاوضہ ملے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے دوران ہر کھلاڑی کو 125 آسٹریلوی ڈالر (83 امریکی ڈالر) کا یومیہ الاؤنس بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں