لاہور میں اورنج ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے مقرر

نیا کرایہ نامہ کل 18 نومبر سے نافذ العمل ہوگا


ویب ڈیسک November 17, 2022
فوٹو:فائل

پنجاب کابینہ نے اورنج ٹرین کے اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ کی منظوری دے دی۔

میٹرو اورنج لائن ٹرین کا 4 کلومیٹر تک کرایہ 20 روپے، 5 سے 8 کلومیٹر تک کا کرایہ 25 روپے اور 9 سے 12 کلومیٹر تک کرایہ 30 روپے مقرر کر دیا گیا۔

اورنج ٹرین کا 13 سے 16 کلومیٹر تک کرایہ 35 روپے اور 16 سے 27 کلومیٹر آخری اسٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے ہوگا۔

نیا کرایہ نامہ کل 18 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں