پریکٹس میچز بھارتی ٹیم سری لنکا کیخلاف ہنرآزمانےکوتیار

آسٹریلیا کا سامنا روایتی حریف کیویز سے ہوگا،، ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بیلی


Sports Desk September 15, 2012
افغان ٹیم سے سری لنکا ’ اے ‘ کا ٹکرائو ہوگا،بنگلہ دیش اور زمبابوے بھی مدمقابل فوٹو:فائل

ورلڈ ٹی 20 وارم اپ میچز میں ہفتے کو آسٹریلیا کا سامنا روایتی حریف نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

بھارتی ٹیم سری لنکا کیخلاف اپنا ہنر آزمائے گی ، افغانستان کو سری لنکا ' اے ' کیخلاف اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا جبکہ دن کا چوتھا مقابلہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل ایشیائی حریفوں سری لنکا اور پاکستان سے وارم اپ میچز کھیلے گی، ہفتے کو اس سلسلے کے پہلے مقابلے میں میزبان ٹیم دھونی الیون کے مدمقابل آرہی ہے جبکہ پیر کو شیڈول پاک، بھارت مقابلہ 12 پریکٹس میچز میں براہ راست نشر کیا جانے والا واحد مقابلہ ہوگا، جس میں عوامی دلچسپی بہت زیادہ ہے۔

بھارتی ٹیم نے کولمبو آمد کے بعد جمعرات کو اپنا پہلا پریکٹس سیشن منعقد کیا، بھارتی ٹیم نے کوچ ڈنکن فلیچر کے زیرنگرانی کولٹس کرکٹ گرائونڈ پر ہاتھ کھولے، اس موقع پرڈنکن فلیچر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم یہاں اس عزم کے ساتھ آئے ہیں کہ ہم یہ ٹرافی جیت سکتے ہیں اور دونوں پریکٹس میچز ہمارے لیے ٹورنامنٹ سے قبل بہت اہم ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان جورج بیلی نے کہا کہ رینکنگ میں 9ویں پوزیشن پر ہونے کے باوجود ہم ٹرافی اپنے ساتھ لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، میگا ایونٹ میں آسٹریلیا اپنے سفر کا آغاز 19ستمبر کو آئرلینڈ کیخلاف کرے گی، انھوں نے کہا کہ اگر آپ ہمارے بیٹنگ آرڈر اور بولنگ اٹیک پر نظر دوڑائیں تو میری اس بات سے اتفاق کریں گے کہ ہم ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جورج بیلی حال ہی میں پاکستان کیخلاف یواے ای میں منعقدہ سیریز میں اپنا جادو جگانے میں ناکام رہے ، اس بابت ان کا کہنا تھا کہ آپ کپتان ہو یا نہ ہو، ہماری ذمہ داری بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں