سیف علی خان کا بیٹا ابراہیم اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

ابراہیم علی خان جلد کرن جوہر کی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے

ابراہیم علی خان کی فلم کی کہانی دفاعی افواج کے گرد گھومتی ہے(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم بالی ووڈ میں بطورِ اداکار اپنا ڈیبیو دینے کو تیار ہیں۔

بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی ایک رپورٹ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔

اس فلم کی ہدایتکاری بومن ایرانی کے بیٹے اور اسٹوڈنٹ آف دی ایئر فیم کیوز ایرانی کریں گے۔








View this post on Instagram


A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)





بھارتی ویب سائٹ کے مطابق فلم کی کہانی دفاعی افواج کے گرد گھومتی ہے، توقع کی جاری ہے کہ اسے 2023 کے آخر تک ریلیز کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ابراہیم علی خان کرن جوہر کی آنے والی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں جس میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر، جیا بچن، شبانہ اعظمی اور دیگر اداکار اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

 
Load Next Story