بارش کے لیے حرمین شریفین میں نماز استسقا ادا

نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں نے اپنے جبے الٹے پہنے


ویب ڈیسک November 17, 2022
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نماز استسقا کی ادائیگی کی اپیل کی تھی :فوٹو:سوشل میڈیا

بارش کے لیے حرمین شریفین میں نماز استسقا ادا کی گئی۔

حرمین شرمین سے متعلق سوشل میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں بارش کے لیے امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدرشیخ عبدالرحمٰن السدیس کی امامت میں نماز استسقا ادا کی گئی۔ اس موقع پر نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں نے اپنے جبے الٹے پہنے۔



مسجد نبوی ﷺ میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز استسقا ادا کی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بارش کے لیے دعائیں کیں۔ خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چند روز قبل ملک میں بارش کے لیے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں