ٹی ڈیپ سے بدعنوان عناصر کو فارغ کردیں گے چیف ایگزیکٹو

ملکی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ


Business Reporter March 29, 2014
ملکی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ٹی ڈیپ کی ساکھ کوبہتربنانے کے لیے 450 افراد پر مشتمل افرادی قوت میں سے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث افراد کو فارغ کردیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق باوجوہ کی کاروبار دوست پالیسیوں کے سبب عوام اور تاجر برادری کا حوصلہ بلند ہو رہا ہے جبکہ ملکی برآمدات کو جلد 50 ارب ڈالرتک پہنچانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بیگ گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ڈاکٹر مرزا اختیاربیگ کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیے گئے استقبالیے کے موقع پر کہی، اس موقع پرگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، ڈاکٹرمرزااختیاربیگ نے بھی اظہارخیال کیا جبکہ تقریب میں کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین، کاٹی کے صدر سید فرخ مظہر، سینیٹرعبدالحسیب خان، خالدتواب، اشتیاق بیگ، ملک خدا بخش، سفائر گروپ کے چیئرمین میاں محمد عبداللہ سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافے اور یورپی ممالک سے ملنے والے رعایتی پیکیج جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹی ڈیپ میں خصوصی سیل اور ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پاکستان کے ہیروہیں جنہوں نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کادرجہ دلانے میں اہم کرداراداکیاہے جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پنجاب میں گیس اور بجلی کے بحران پرقابو پانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک کوترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے اور دنیا میں بہترمقام دلانے کاآخری موقع وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مل چکا ہے اس لیے وزیراعظم نوازشریف کا بھرپور ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ایس ایم منیر کو بطور چیف ایگزیکٹو ٹی ڈیپ نامزد کرنا خوش آئند عمل ہے اور میں خود بھی ایس ایم منیر کی صلاحیتوں اوران کے تجربات سے متاثر ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |