کراچی نادرا میں خاتون کا  2 الگ ناموں سے اندراج

نادرا اہلکاروں نے خاتون کا نام اردو میں صفیہ اور انگریزی میں حاجرہ درج کیا


کورٹ رپورٹر November 17, 2022
نادرا نے متعدد مرتبہ رابطے کے باوجود غلطی درست نہیں کی،درخواست گزار:فوٹو:فائل

کراچی میں نادرا کے اہلکاروں نے کوائف کے اندراج کے دوران خاتون کے دو نام درج کرلیے۔

کراچی سٹی کورٹ میں سینیئر سول جج شرقی کی عدالت کے روبرو ایف آر سی میں ایک ہی فرد کے ریکارڈ پر دو نام کی تصحیح سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نادرا حکام نے ایف آر سی میں انگریزی میں حاجرہ بیگم اور اردو میں صفیہ لکھ دیا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ نادرا حکام سے متعدد مرتبہ رابطے کے باوجود نام کی تصحیح نہیں کی گئی۔ حکام اپنی غلطی ماننے کے بجائے شہری کو چکر لگواتے رہے۔ نام کی غلطی کی بنا پر مستقبل میں قانونی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔عدالت نے ایف آر سی میں نام کی تصحیح کی درخواست پر نادرا حکام کو نام درست کرنے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |