شکیرا کا فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پرفارم کرنے سے انکار

شکیرا نے فیفا ورلڈکپ کی شاندار افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی فہرست سے اپنا نام نکلوا دیا

(فائل فوٹو)

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ کی شاندار افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیرا نے 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنےوالے فنکاروں کی فہرست سے اپنا نام نکلوا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شکیرا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شکیر 2006، 2010 اور 2014 کے فیفا ورلڈ کپ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔

یاد رہے کہ 2010 کے ورلڈکپ کیلئے گائے ہوئے گانے 'واکا واکا' سے شکیرا کو دنیا بھر میں خوب شہرت حاصل ہوئی تھی جس کے بعد سے مداح فیفاورلڈکپ کے دوران شکیرا کی پرفارمنس کے منتظر رہتے ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Shakira (@shakira)




Load Next Story