میراڈونا کا بدنام زمانہ ہینڈ آف گاڈ گول بال کتنے میں نیلام ہوئی

رواں سال مئی میں میراڈونا کی جرسی کو بھی نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 17, 2022
رواں سال مئی میں میراڈونا کی جرسی کو بھی نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تھا (فوٹو: فائل)

1986 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف ارجنٹائن کے لیے اپنا بدنام زمانہ "ہینڈ آف گاڈ" گول کرنے والی بال کو 2.4 ملین ڈالر یعنی پاکستان روپوں میں (53 کروڑ 53 لاکھ 81 ہزار) میں فروخت ہوگئی۔

ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے سابق لیجنڈ میراڈونا نے سال 1986 میں انگلینڈ کے خلاف گول ہاتھوں کی مدد سے گول اسکور کیا تھا تاہم جدید ٹیکنالوجی نہ ہونے سبب اس وقت ریفری نے میراڈونا کے گول کو اہل قرار دیا تھا اور یوں ارجنٹائن فائنل میں پہنچ گیا تھا۔

کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی ایڈڈاز نے اس گیند کا نام ایزڈیکا رکھا تھا، جو اس وقت کے ریفری علی بن ناصر کی ملکیت میں آگئی تھی۔

مزید پڑھیں: لیجنڈ فٹبالرمیراڈونا کی شرٹ ڈیڑھ ارب روپے میں نیلام

برطانیہ میں قائم گراہم بڈ آکشن نے اس گیند کی قیمت 80 کروڑ 30 لاکھ روپے یعنی (3.6 ملین ڈالر) تک دینے کا تخمینہ لگایا تھا۔

قبل ازیں 1986 کے ورلڈکپ کے دوران میراڈونا کی جرسی کو بھی نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تھا جو 71 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہوئی تھی، جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت ایک ارب 63 کروڑ روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ معروف فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نومبر 2020 میں 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں