سونیری بینک کے 2013 کے سالانہ حسابات کی منظوری

بعد از ٹیکس 1036.86ملین روپے کا منافع ہوا، 10فیصد بونس شیئرز کا بھی اعلان

لاہور، سونیری بینک کے چیئر مین علائو الدین فراستہ 22ویں سالانہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ فوٹو: پریس ریلیز

KARACHI:
سونیری بینک لمیٹڈ کے حصص داران نے بینک کے 22ویں سالانہ عام اجلاس کے موقع پر 31 دسمبر 2013 کو ختم ہونے والے سال کے حسابات کی منظوری دی ہے۔


اس میٹنگ کی صدارت بینک کے چیئر مین علائو الدین فراستہ نے کی۔اس موقع پر بینک نے31 دسمبر 2013کو ختم ہونے والے سال میں بعد از ٹیکس 1,036.86ملین روپے منافع کا اعلان کیا۔دورانِ سال بینک نے 10فیصد بونس شئیر ز کا بھی اعلان کیا ،جس کی مالیت 1,002.24ملین روپے تھی۔ جس سے بینک کا ادا شدہ سرمایہ 10,023.28ملین روپے (بعد ازڈسکائونٹ ) ہو گیا ہے ۔ اس طرح بینک دولت پاکستان کی مقرر کردہ سرمایہ کی حدکی تکمیل بھی ہوئی ہے۔ چیئر مین نے حصص داران کو بتا یا کہ سالانہ مالیاتی نتائج بینک کی سرگرمیوں میں ترقی کی عکاسی کرتے ہیں۔

مجموعی ڈپازٹس 16.58فیصد اضافے سے 140,579.91 ملین روپے پر بند ہوئے ، جبکہ خالص جاری شدہ قرضے 97,179.03ملین روپے ہیں جو کہ سال 2012کے مقابلے میں26.49فیصد اضافے کے ساتھ ہیں ۔اس طرح خالص اثاثہ جات 13,282.64ملین روپے پر بند ہوئے جو کہ سال 2012کے مقابلے میں 7.71فیصد زیادہ ہیں۔ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے۔ چیئر مین نے مزید کہا کہ سال 2013میں بینکاری کے شعبوں جیسے جاری کردہ قرضہ جات، ڈپازٹس اور ٹریڈ پر اضافی توجہ دی گئی جس کی وجہ سے بینک کو سرمایہ کاری اور غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذرائع ،دونوں کی طرف سے آمدنی بڑھانے کا موقع ملا۔ حصص داران نے بینک کی اس کامیابی کو اس امید کے ساتھ سراہا کہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔
Load Next Story