ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی نا کہیں تو اُن کا دماغ خراب ہوجاتا ہے اُشنا شاہ
پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے، اشنا شاہ
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی نہ کہا جائے تو اُن کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔
اداکارہ اشنا شاہ کے ایک بیان کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں اور خاص طور پر خواتین صارفین اشنا شاہ کے اس بیان پر اُن سے متفق نظر آتی ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ 'بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ بھائی کیوں کہتی ہو، پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے'۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'اگربھائی نا کہیں تو بہت سے حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے'۔
اشنا نے مرد حضرات کو متوجہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی'۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری کے راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں۔
اشنا شاہ اکثر ہی سماجی اور شوبز سے جُڑے معاملات پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی طرح بےباک انداز اپناتی نظر آتی ہیں تاہم ان کے خیالات سے زیادہ تر مداح اتفاق کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔