ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی نا کہیں تو اُن کا دماغ خراب ہوجاتا ہے اُشنا شاہ
اداکارہ اشنا شاہ کے ایک بیان کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں اور خاص طور پر خواتین صارفین اشنا شاہ کے اس بیان پر اُن سے متفق نظر آتی ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ 'بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ بھائی کیوں کہتی ہو، پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے'۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'اگربھائی نا کہیں تو بہت سے حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے'۔
"Yaar bhai kyu kehti ho". Professional environment mein humein bhai kehnay ka shauk nahi, zaroorat hei. Agar bhai na kaheiN toh kaafi hazraat ka deemagh kharab ho jaata hei. Ap larki/aurat ko as a platotic friend ya colleague treat karein toh bhai bananay ki zaroorat nahi hogi.
اشنا نے مرد حضرات کو متوجہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی'۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری کے راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں۔
اشنا شاہ اکثر ہی سماجی اور شوبز سے جُڑے معاملات پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی طرح بےباک انداز اپناتی نظر آتی ہیں تاہم ان کے خیالات سے زیادہ تر مداح اتفاق کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔