بلوچستان حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کی  پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی

امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے، ضلع لسبیلہ میں 475، حب میں 586 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا


ویب ڈیسک November 17, 2022
ریٹرننگ آفیسر نے حب اور لسبیلہ میں امیدوار کی حتمی فہرست جاری کردی (فوٹو فائل)

بلوچستان کے ضلع حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلا مرحلے کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے حب اور لسبیلہ میں امیدوار کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع لسبیلہ میں 475 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ حب میں 586 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں