متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پر حکومت پنجاب نے پابندی لگادی

مرکزی سینسر بورڈ نے فلم سے قابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کے سین حذف کرنے کی ہدایت کی تھی

جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

پنجاب حکومت نے مبینہ طور ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ فلم 'جوائے لینڈ' کی پنجاب میں نمائش پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں فلم کے پرڈیوسر سرمد سلطان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی فلم 'جوائے لینڈ' کی نمائش پنجاب میں نہیں کرسکتے ہیں۔




محکمہ اطلاعات وثقافت کے بیان کے مطابق فلم کے حوالے سے بے حد شکایات موصول ہورہی ہیں، اسی لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینسر بورڈ نے فلم ''جوائے لینڈ'' کی نمائش کی اجازت دے دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان کے سینسر بورڈ نے وزیراعظم کی ہدایت پر جائزہ لینے کے بعد فلم کی نمائش کی اجازت دے دی تھی۔

مرکزی سینسر بورڈ نے فلم سے قابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کے سین حذف کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Load Next Story