سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ایئرپورٹس کو بین الاقوامی ہوئی اڈے کا درجہ دینے کا اعلان

دونوں ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی


ویب ڈیسک November 17, 2022
فوٹو فائل

وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کو انٹرنیشنل ہوائی اڈے کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا کہ دونوں ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے، کراچی ایئر پورٹ کے رن وے کو اپ گریڈیشن کرنے جا رہے، سب سےزیا دہ آمدن والا ایئرپورٹ لاہور کا ہے جبکہ مستقبل کیلیے اسلام آباد ایئرپورٹ بھی بہت سود مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ بنائے گئے، سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ نہیں بننے چاہیں کیونکہ ایسے ایئرپورٹس کی تعمیر سے ریاست کا اربوں روپے خرچ کیا گیا، معذرت کیساتھ ہم سب نے اس میں اپنا حصہ ڈالا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں 47 میں سے 17 ایئر پورٹس آپریشنل ہیں، ایئر پورٹ ہیں مگر ہمارے پاس جہاز نہیں، قومی ایئر لائن کی فیلڈ پلاننگ ہی غلط کی گئی ، پی آئی اے کی فیلڈ پلاننگ کمرشل بنیادوں پر نہیں کی گئی، ہمارے پاس 12 بوئنگ 777 جہاز ہیں دنیا ان سے جان چھڑا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی شاہ خرچیاں؛ 3 برس میں افسران و عملے کو 22 ہزار مفت ٹکٹس فراہم

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں 100 سیٹس والے چھوٹے جہاز چاہیں مگر خریدنے کیلئے پیسے نہیں، کوشش ہے لیز پر جہاز خریدے جائیں، سارا نظام 6 یا 8 ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا، پالیسی کا تسلسل رہا تو ریلوے پی آئی اے کوٹریک پر ڈال دیں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے گیا تھا مگر سابق حکومت کے گزشتہ چار سال میں محکمے کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں