شاہ رخ خان کی لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

مارٹن اسکارسیس شاہ رخ خان اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو ’ایکسٹریم سٹی‘ نامی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے


ویب ڈیسک November 17, 2022
فوٹو: فائل

بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے نامور امریکی ڈائریکٹر مارٹن اسکارسیس کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مارٹن اسکارسیس شاہ رخ خان اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو 'ایکسٹریم سٹی' نامی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن یہ پروجیکٹ شروع ہی نہ ہوسکا۔

قبل ازیں ایک انٹرویو کے دوران اسکرین رائٹر پال شریڈر نے بتایا کہ شاہ رخ خان جو بھی کام کریں وہ اس پر اپنا مکمل کنٹرول چاہتے ہیں، جب انہیں ہالی ووڈ فلم کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

پال شریڈر نے کہا کہ ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کو احساس ہوا کہ وہ ہالی ووڈ میں معاملات کو اپنی گرفت میں نہیں رکھ سکیں گے اس لیے انہوں نے فلم میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں