بروس ویلیس دماغی مرض کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں سلویسٹر اسٹالون

67 سالہ لیجنڈری اداکار بروس ویلیس کی خرابیٔ صحت کی خبر پہلی بار مارچ 2022ء میں منظرِ عام پر آئی تھی


ویب ڈیسک November 17, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

معروف ہالی ووڈ اداکار بروس ویلیس کے دوست اداکار سلویسٹر اسٹالون نے کہا ہے کہ بروس 'آفیشیا' نامی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں اور بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

سلویسٹر اسٹالون نے تازہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ بروس ویلیس کو اپنی اس بیماری کی وجہ سے دوسروں سے گفتگو کرنے میں کافی مشکل پیش آرہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اپنے دوست سے بات نہ کر پانا میرے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ہے اور میں یہ احساس مجھے اندر سے ختم کررہا ہے۔

67 سالہ بروس ویلیس کی خرابیٔ صحت کی خبر پہلی بار مارچ 2022ء میں منظرِ عام پر آئی تھی۔

اداکار کے اہل خانہ نے یہ اعلان کیا تھا کہ لیجنڈ امریکی اداکار 'آفیشیا' کی تشخیص کے بعد اپنے فلمی کیریئر کو مزید جاری نہیں رکھیں گے اور دوبارہ اسکرین پر نظر نہیں آئیں گے۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے'آفیشیا' کو ایک نفسیاتی بیماری کے طور پر بیان کیا ہے کیونکہ اس بیماری میں انسان کو بولنے اور سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |