کورونا وبا پر مبنی فلم ’انڈیا لاک ڈاؤن‘ کا ٹریلر دیکھ کر لوگ آبدیدہ ہوگئے

کورونا سے تحفظ کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن سے تمام شعبہ ہائے جات کے لوگ بری طرح متاثر ہوئے

فوٹو: انسٹاگرام

کرونا وبا کے دوران مشکلات پر بنائی گئی 'انڈیا لاک ڈاؤن' نامی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھنے کے بعد کئی لوگ آبدیدہ ہوگئے۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ 'زی فائیو' کی جانب سے بنائی گئی 'لاک ڈاؤن انڈیا' کی ہدایات معروف فلم ساز مدھر بھنڈارکر نے دی ہے اور اس میں شویتا باسو پرساد، پرتیک ببر، اہانا کُمرا، سائے تمہنکر اور پرکاش بیلاودی سمیت دیگر شامل ہیں۔







View this post on Instagram



A post shared by ZEE5 (@zee5)






ڈھائی منٹ کے مختصر ٹریلر میں جسم فروش خواتین، دہاڑی دار مزدور، گھریلو ملازمین، پائلٹس اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں مختلف شعبہ ہائے جات کے افراد کو پہلے 21 دن کے لاک ڈاؤن لگنے کے اس امید پر مشکل زندگی گزارتے دکھایا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد تمام کاروبار زندگی کھول دیے جائیں گے تاہم تمام افراد اس وقت مزید اضطراب میں مبتلا ہوجاتے ہیں جب حکومت مزید 21 تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کرتی ہے۔



ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کورونا سے تحفظ کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن سے تمام شعبہ ہائے جات کے لوگ بری طرح متاثر ہوئے، ان کی ذہنی و جسمانی حالت تبدیل ہوگئی۔

فلم کے ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 2 دسمبر کو 'زی فائیو' پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا۔
Load Next Story