وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اہلیہ سمیت اینٹی کرپشن میں طلب

رانا ثناء اللہ پر کلر کہار میں بسمہ اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی میں 2 فارم ہاوسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے


ویب ڈیسک November 17, 2022
(فوٹو : فائل)

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ان کی اہلیہ کو انسداد بدعنوانی نے بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر کلر کہار میں بسمہ اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی میں 2 فارم ہاوسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے، اسی لیے اینٹی کرپشن لاہور ہیڈکوارٹرز کی ٹیم نے رانا ثناء اور ان کی اہلیہ کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کیا ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ دونوں پلاٹس رانا ثنااللہ کی اہلیہ کو بلامعاوضہ بطور رشوت دیئے گئے، اینٹی کرپشن کا رانا ثناء اللہ اور ان کی اہلیہ کو 22 نومبر کو 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں