آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ

آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں انٹیگریٹڈ فائر پاور مینیوور ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 17, 2022
فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ فارمیشن کے الوداعی دورے کے موقع پر افسران اور دستوں سے بات چیت کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الوداعی دورے کے موقع پر آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں انٹیگریٹڈ فائر پاور مینیوور ایکسرسائز کا بھی مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر بہاولپور کور کے دستوں، جے ایف-17 تھنڈر طیاروں، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مربوط فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور دستوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے فوجیوں کو ہدایت کی کہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

آرمی چیف نے دورے کے موقع پر بہاولپور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں