سڑکوں پر گندا پانی جمع مزید گڑھے پڑ گئے

واٹر بورڈ کی نااہلی سے سڑکوں پر گندا پانی جمع رہنے لگا،لاکھوں روپے کی سڑکیں گندے پانی سے تباہ ہوچکی


Staff Reporter November 18, 2022
راشد منہاس روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

سڑکوں پر گندا پانی جمع رہنے سے مزید گڑھے پڑ گئے، گڑھوں میں ٹائر پھنسنے سے گاڑیاں الٹنے لگیں، تباہ حال سڑکوں پر سفر اذیت ناک بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر، شیر شاہ، لیاری، نارتھ ناظم آباد، کورنگی، لانڈھی، سرجانی، اورنگی، بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں کی سڑکوں پر پڑے گڑھوں کو گندے پانی نے مزید گہرا کر دیا، واٹر بورڈ کی ناہلی کے باعث سڑکوں پر گندا پانی جمع رہنے لگا، لاکھوں روپے کی سڑکیں گندے پانی سے تباہ ہوچکی ہیں۔

رات میں حادثات بڑھ گئے، کئی سڑکوں پر رکشے اور مسافر بس الٹ چکی ہیں، گاڑی سواروں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی مرمت کی کام انتہائی سست رفتاری کے ساتھ جاری ہے، سڑکوں کے کناروں پر بڑے بڑے پائپ اور گڑھے کرکے کئی دنوں کے بھول جاتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوجاتی ہے ۔

تباہ حال سڑکوں سے گزرانتہائی دشوار ہوچکا، گاڑیاں قبل از وقت خراب ہورہی ہیں، حادثات بھی بڑھ گئے، شہریوں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور متعلقہ حاکم سے مطالبہ کیا ہے سڑکوں پر پانی جمع رہنے پر واٹر بورڈ افسران سے باز پرس کیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں