ٹی20 فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم بھارت سے زیادہ بہتر ہے ناصر حسین

سابق انگل کرکٹر نے تنقید کرنے والی بھارتی ٹویٹر آرمی کو کھری کھری سنادیں


Sports Desk November 18, 2022
ناصر حسین نے تنقید کرنے والی بھارتی ٹوئٹر آرمی کو کھری کھری سنادیں (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت سے زیادہ بہتر تصور کیا جانے لگا، سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے اس معاملے میں بھارتی ٹوئٹر آرمی کو بھی کھری کھری سنادیں۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، حالیہ ورلڈ کپ کے دوران بھی وہ تجزیہ کرتے رہے، خاص طور پر انھوں نے روہت شرما، لوکیش راہول اور ویراٹ کوہلی پر مشتمل ٹاپ آرڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر بھارتی ٹوئٹر آرمی کافی برہم ہوئی کہ وہ پاکستانی اوپنرزمحمد رضوان اور بابراعظم کی بات کیوں نہیں کرتے، بھارت کے ہی ٹاپ آرڈر کے پیچھے کیوں پڑے رہتے ہیں۔

جس پر انھوں نے ناقدین کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بیٹنگ یونٹ میں بہت زیادہ فرق ہے، ان کے پاس سوریا کماریادیو اور ہردیک پانڈیا جیسے کھلاڑی موجود نہیں ہیں، اگر وہ مقررہ معیار تک یا اس سے کم بھی اسکور کرتے ہیں تب بھی وہ میچ میں موجود رہتے ہیں کیونکہ ان کا بولنگ اٹیک کافی مضبوط ہے، وہ نپی تلی بولنگ سے گرین شرٹس کی فتح کا امکان روشن رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ شرکت کرنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی؟

دوسری جانب بھارت کا معاملہ اس کے برعکس ہے، اس کے بیٹنگ یونٹ میں کافی گہرائی ہے، اس کے باوجود اگر وہ معیار تک رنز بنابھی لیتا ہے تب بھی اس کی فتح کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

یہی کچھ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہوا جب اس کے ٹوٹل کو انگلش ٹیم کسی خاطر میں ہی نہیں لائی۔

یاد رہے کہ بھارت کو سیمی فائنل میں 10 وکٹ سے شکست ہوئی تھی، اس کی اب اگلی آزمائش بھارت کے خلاف سیریز ہے، جس میں ٹیم کی قیادت ہردیک پانڈیا کریں گے اور اس میں ویراٹ کوہلی، روہت شرما، لوکیش راہول، ایشون اور دنیش کارتھک جیسے سینئر کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں