ڈالر افغانستان اسمگل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

طورخم بارڈر پر کسٹمز کی سخت چیکنگ کے دوران 2 اسمگلروں سے 40 ہزار ڈالر برآمد


Express News Desk November 18, 2022
افغان لڑکی اقدس ایریل کے بیگ سے بھی 20 ہزار امریکی ڈالر ملے، قانونی کارروائی جاری فوٹو: فائل

پاکستان نے زمینی راستے سے زرمبادلہ افغانستان اسمگل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا۔

پاکستان کسٹمز نے غیرملکی کرنسی کی افغانستان کو اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں جن میں بارڈر پر مکمل باڈی سرچنگ کے ساتھ سامان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

طورخم بارڈر پر سخت چیکنگ کے دوران 2 اسمگلروں سے 40 ہزار ڈالر برآمد کر لیے گئے۔

پاکستانی شہری اظہر اکبر ولد گلتاج کی تلاشی کے دوران جوتوں میں چھپائے دو پیکٹ برآمد کیے گئے جن میں 10، 10 ہزار امریکی ڈالر پڑے ہوئے تھے۔ اسی طرح افغان نوجوان لڑکی اقدس ایریل دختر گل محمد کے بیگ سے بھی 20 ہزار امریکی ڈالر ملے۔

ملزمان کے خلاف کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں