کراچی رینجرز کا برطرف ملازم ڈکیتی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
کاظم شاہ کو 2021 میں غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا، دوسرا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)
آرام باغ کے علاقے میں سندھ رینجرز کا برطرف ملازم ڈکیتی کی واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔
ساؤتھ زون پولیس کے اعلامیے کے مطابق ڈاؤ میڈیکل کالج سگنل کے قریب پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ قریب ہی 2 ملزمان نے ایک شہری امیر حمزہ کو لوٹنے کی کوشش کی، جس کے شور مچانے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے ، جنہیں دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔
پولیس اہل کاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کاظم شاہ نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ رینجرز کا ملازم تھا اور 2021ء میں غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا ۔
مبینہ مقابلے کے دوران ملزم کا دوسرا ساتھی رقیب زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں ۔