سندھ ہائیکورٹ کا کراچی حیدر آباد میں جلد از جلد بلدیاتی الیکشن کا حکم
عدالت نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا
سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی اور حیدر آباد میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیدیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کیلئے جلد از جلد شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو الیکشن کیلیے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کی سماعت کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے قانون سازی نہیں کرسکتی، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، سندھ پولیس کے اہلکار سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد میں تعینات ہیں، کیوں نہ پنجاب سے سیکیورٹی اہلکار سندھ تعینات کردیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر
قبل ازیں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے تاہم صوبے بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری نہ ہونے پر سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔
بعدازاں سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 28 اگست رکھی گئی لیکن اس تاریخ کو بھی الیکشن نہ ہونے پر ایک بار پھر تاریخ 23 اکتوبر رکھی گئی تھی مگر تیسری مرتبہ بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو 22 نومبر کو سنایا جائے گا۔