
بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں انگلیںڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں شکست کے بعد اب نیوزی لینڈ سے پنجہ آزمائی کرے گی، اس دوران بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کے پاس موقع ہوگا کہ وہ محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ سکیں۔
ایک سال میں ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد رضوان نے سال 2021 میں اپنے نام کیا تھا، انہوں نے ایک ہزار 326 رنز اسکور کیے تھے جبکہ بھارتی بیٹر ان سے محض 286 رنز کے فاصلے پر موجود ہیں، سوریا کمار نے 29 میچز میں ایک ہزار 40 رنز بنارکھے ہیں۔
محمد رضوان نے سال 2021 میں 9 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بنائی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔